تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : کنویں کی کھودائی کے دوران مٹی کاتودہ گرنے سے دو مزدوردب گئے جس میں سے ایک جاں بحق ہوگیا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)کنویں کی کھودائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے دو مزدوردب گئے جس میں سے ایک جاں بحق ہوگیاریسیکو 1122کی بروقت کاروائی ،تفصیلات کے مطابق منڈی احمد آباد تحصیل دیپالپورکے موضع کامنی میں کنویں کی کھودائی کے دوران مٹی گرنے سے دو مزدور اشفاق ولد عبدالمالک عمر تقریباََ ۳۳ سال اور انور ولدسخی عمر تقریباََ ۴۰سال دب گئے ریسکیو 1122کی ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اشفاق کو تحصیل ہسپتال دیپالپور پہنچا دیا جبکہ دوسرا مزدور انورزخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگیا ڈسٹرکٹ آفیسر چوہدری ظفر اقبال نے تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ پرانے کنوؤں کی صفائی اور کھودائی کے دوران مزدور زیادہ نیچے جاکر کام کرتے ہیں جسکی وجہ سے ایسے جان لیوا حادثات رونما ہوجاتے ہیں انھوں نے لوگوں سے خاص طور پر دیہاتوں کے رہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ پرانے کنوؤں میں اتر کر گہرائی میں کام کرنے سے اجتناب کریں جس سے اکثر اوقات مٹی کے نیچے دب کر مزدور جاں بحق ہو جاتے ہیں *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!