تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ عروج پر،شدید گرمی،حبس سے ضلع بھر میں مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عروج پر ،شدید گرمی اور حبس سے معمر شخص جاں بحق ضلع بھر میں مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی ،لیسکو انتظامیہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کر سکی حکومتی احکامات ردی کی نظر ،عوام حکومت کو بدعائیں دیتے رہے ،تفصیلات کے مطابق دیپالپور اور گردو نواح میں غیر اعلانیہ بد ترین طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا شدید گرمی اور حبس نے ایک اور جان لے لی نواحی گاؤں کا معمر شخص احمد دین جاں بحق گیا تحصیل بھر میں تین دنوں کے دوران شدید گرمی اور حبس کے باعث طویل دورانئے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے خاتون سمیت چار افراد کی جان لے لی ہے شہروں میں پینے کا پانی نایاب ہو چکا ہے شدید گرمی میں عوام حکومت کو بددعائیں دینے پر مجبور ہیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے تاجر میاں ارسلان وٹونے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں بدترین لوڈ شیڈنگ حکومتی ناکامی ہے ، ٹرانسپورٹر لالہ نواز نے کہا کہ روزہ دار انتہائی گرمی اور حبس کے موسم میں شدید مشکلات کا شکار ہیں ، زمیندار ملک محمد اقبال نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث فصلوں کو ٹیوب ویل کے ذریعے پانی کی فراہمی میں مشکلات ہیں ,صدر ہےئر ڈریسر غلام محمد جھارا نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سارا دن گاہکوں کا انتظار رہتا ہے شہر بھرکی سیاسی ، سماجی ، مذہبی ،کاروباری اور صحافتی تنظیموں نے ٖغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  جرم ،شور،سب خود ہی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker