تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : حکومت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پریشان ہوکر عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں.مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ

اوکاڑہ(بیورورپورٹ )مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پریشان ہوکر عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں اور کھلم کھلا وطن دشمنی پر اتر آئے ہیں اور دوبارہ رنگ و سرور کی محفلیں سجانے کیلئے بے قرار ہورہے ہیں۔ اب جبکہ الیکشن ٹربیونل آزادانہ طور پر فیصلے کررہے ہیں اور موجودہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن بھی تشکیل دے دیا ہوا ہے جو اپنا کام بغیر کسی دباؤ کے کررہا ہے۔ اب دھاندلی کا شور مچانے والے عمران خان اور ان کے حواریوں کے پاس کوئی واضح ثبوت ہاتھ نہیں آرہا اور ان کو خفت اتھانی پڑ رہی ہے ۔ دھرنے میں جو بلند و بانگ دعویٰ کیے تھے زمین بوس ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ تو وہ دبارہ ایک اور ناکام دھرنے کی جانب جارہے ہیں۔ جو کہ ان کے پاگل پن کی انتہا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے پہلے دوبارہ دھرنے کی جانب جانا ان کی مایوسی کی انتہا ہے۔ ملک میں ترقی کرتی ہوئی معیشت کو بریک لگانے کی مذموم سازش ہے۔ ” کھسیانی بلی کھمبا نوچے” کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس اوکاڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی باشعور عوام نے پہلے بھی دھرنے کو مسترد کردیا تھا اب بھی وہ مسترد کردیں گے۔ عمران خان بالغ پن کا ثبوت دیتے ہوئے آئینی اورجمہوری رویہ اختیارکریں وگرنہ ” ان کی داستان بھی نہ ہوگی داستانوں میں ” *

یہ بھی پڑھیں  معقول ثبوت ہی دھاندلی بحران کا حل ہیں !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker