تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : صحافی اپنے قلم کی طاقت کا درست استعمال کرتے ہوئے معاشرے اور سرکاری اداروں میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرتے رہیں . ڈی سی او اوکاڑہ قیصر سلیم

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) صحافت اور بیوروکریسی کا چولی دامن کا ساتھ ہے ،صحافت کے شعبہ سے منسلک صحافی اپنے پیشہ وارانہ فرائض منصبی ایمانداری سے سر انجام دیں تو کوئی وجہ نہیں کے معاشرے کو درپیش مسائل کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ نہ کیا جا سکے، صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہونے کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ میں اس کی اہمیت ناگزیر ہے، صحافی اپنے قلم کی طاقت کا درست استعمال کرتے ہوئے معاشرے اور سرکاری اداروں میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرتے رہیں تو کوئی وجہ نہیں کے عوامی مسائل حل نہ ہوں، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او اوکاڑہ قیصر سلیم نے اوکاڑہ پریس کلب کے ممبران کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے جانے والے ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر و ایڈ منسٹریٹرشیخ فرید احمد ،ڈاکٹر لیاقت علی کوثر ،سلیم صادق اور چیئرمین پریس کلب منیر احمد چوہدری نے بھی خطاب کیا ڈی سی او قیصر سلیم نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں جو کے نا مساعد حالات کے باوجود عام شہری کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے صحافیوں کے لیے میرے اور تما م افسران کے دفاتر چوبیس گھنٹے کھلے ہیں انہوں نے کہا کے صحافی زرد صحافت کے خاتمہ کے لیے بھی اپنا کلیدی رول پلے کریں اور ایسے لوگوں کا خود محاسبہ کریں جن کی وجہ سے اس مقدس پیشہ کی عزت وتکریم پر حرف آ رہا ہے انہوں نے کہا کے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامی افسران اپنے تمام تر ممکنہ وسائل برؤے کار لاتے ہوئے ان کو حل کریں گے اور پوری کوشش کی جائے گی کے ضلع بھر کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے منصوبہ جات کی تکمیل کی جائے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker