تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کر کے ملکی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ قیمتی زرمبادلہ بھی بچایا جا سکتا ہے . چوہدری شہباز اختر

اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے)ڈائر یکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن شاہد حسین نے کہا ہے کہ سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کر کے ملکی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ قیمتی زرمبادلہ بھی بچایا جا سکتا ہے محکمہ زراعت اوکاڑہ کے زیر اہتمام چک نمبر 46/3R تحصیل اوکاڑہ میں فقیر حسین کے ڈیرے پر سورج مکھی ،گندم اور مکئی کی فصلات بارے سمارٹ گیدرنگ ،فارمر ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائر یکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن شاہدحسین ،ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر ،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت راؤ ریاض انجم ،زراعت آفیسران ،فیلڈ سٹاف اور زمینداروں ،کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی زرعی ماہرین نے سورج مکھی کی افادیت و اہمیت اور زرعی تکنیکی امور بارے شرکاءکو تفصیل سے آگاہ کیا فصل مکئی کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بیان کی گئی فصل گندم میں اگنے والی جڑی بوٹیوں کی تلفی اور کنگی و کانگساری جیسی بیماریوں سے روک تھام کے لئے مربوط طریقہ کار پر روشنی ڈالی گئی اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے ضلع میں جاری زرعی سکیموں بارے آگاہی دی ۔ڈائر یکٹر زراعت شاہد حسین نے کہا ہے کہ سورج مکھی فی ایکڑ 5000 روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے اور زیادہ رقبہ پر سورج مکھی کو کاشت کر کے ملکی ضرورت کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتی زر مبادلہ بھی بچایا جا سکتا ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت راؤ ریاض انجم نے گندم کے اندر اگنے والی جڑی بوٹیوں کے تدارک اور بیماریوں سے بچاؤ کے طریقوں پر روشنی ڈال کر زمینداروں کو زیادہ پیداوار کے حصول کی ترغیب دی ٭

یہ بھی پڑھیں  طاہرالقادری سے مزاکرات، چوہدری شجاعت کا حکومتی نمائندگی کرنے سے انکار

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker