تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں عوام کو لاکھوں روپے مالیت کے مال و زر سے محروم

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں عوام کو لاکھوں روپے مالیت کے مال و زر سے محروم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر10ون آر کی رہائشی عارفہ مقبول سے دو نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر چھ تولے طلائی زیورات اور 20ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ چاہ جوئیہ کے رہائشی عبدالعزیز کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی کار چوری کرکے لے گئے۔ شریف پورہ کے رہائشی فیاض احمد کی موٹر سائیکل نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے۔ موضع فتیانہ کے رہائشی نذیر احمد کے گھر سے ملزمان طارق اور سعید موٹر سائیکل اور چار تولے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker