تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں عوام کو لاکھوں روپے مالیت کے مال و زر سے محروم کردیا گیا

اوکاڑہ(عرفان اعجاز سے)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں عوام کو لاکھوں روپے مالیت کے مال و زر سے محروم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر41جی ڈی کے رہائشی مخدوم حسین سے چک نمبر38جی ڈی کے قریب چار نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر لے گئے۔ چک نمبر14جی ڈی کے رہائشی سعید احمد سے تین نامعلوم ڈاکو ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔ نواحی قصبہ ڈھولہ ڈھیپئی کے رہائشی مدثر سے تین نامعلوم ڈاکو 97 ہزار روپے نقدی رقم اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔ نواحی قصبہ بوتھنہ کے رہائشی محمد حسن سے تین نامعلوم ڈاکو اس کے جنرل سٹور سے40ہزار روپے نقدی چھین کر لے گئے۔ علوی ٹاؤن سے ملزمان حسن، منہاس وغیرہ ضیغم منصور لشاری ایڈووکیٹ کے50ہزار روپے مالیت کے بکرے چوری کرکے لے گئے۔نواحی قصبہ باماں بالا کے رہائشی ظفر علی کے گھر سے ملزمان یٰسین، امجد، عمران وغیرہ77ہزار روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے۔ امتیاز کالوجی حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی عبدالروف کا موٹر سائیکل نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button