تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی فتح عوام کا میاں محمد نواز شریف پر اعتماد کا مظہر ہے۔ اکبر علی خان

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی فتح عوام کا میاں محمد نواز شریف پر اعتماد کا مظہر ہے۔عوامی عدالت نے مسلم لیگ کو کا میاب کروا کر الزامات لگانے والوں کا سر شرم سے جھکا دیا ہے پاکستان کی طرح کشمیر میں بھی ترقی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے جائیں گے ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سٹی صدر اکبر علی خان نے سماجی ورکر و صدر اوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ محمد مظہررشید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا رونا رونے والے اب دھاندلی کے الزامات لگانے لگے ہیں جس طرح 2014میں سڑکوں پر ذلیل وخوار ہوئے اب بھی دھرنا دیا توانکی حالت پہلے سے بھی زیادہ بری ہوگی عوام سمجھ دار ہیں کسی کھلاڑی یا مداری کی باتوں میں نہیں آنے والی عوام کو پتاہے کہ ملک میں کتنے سالوں بعد ترقی کا پہیہ چلا ہے جس کو اب کوئی نہیں روک سکتا *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button