تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹر کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے. ڈی سی او سقراط امان رانا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈی سی او سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ ضلع کے تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی اور بچوں کی حفاظت کے لئے طے شد ہ ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنایا گیا ہے سیکیورٹی کے لئے کئے گئے انتظامات کو ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں کے افسران بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کر رہے ہیں اساتذہ کرام کسی بھی غیر متوقع صورتحال میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق طالب علموں کی لگاتار تربیت کا اہتمام جاری رکھیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ستلج گرلز ہائی سکول کی سیکیورٹی کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے ہدائیت کی کہ سیکیورٹی معاملات کی دیکھ بھال کے لئے نامزد افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ سی سی ٹی وی کیمرے ہمیشہ فنگشنل ہوں اور ریکارڈنگ کے لئے جو میکانزم بنایا گیا ہے وہ بہترین چالو حالت میں ہو واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹر کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے انہوں نے کہا کہ صبح سکول کھلنے اور چھٹی کے وقت سیکیورٹی گارڈز سکول کے داخلی و خارجی راستو ں پر خصوصی نظر رکھیں*

یہ بھی پڑھیں  منگل سے مون سون بارشیں شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker