تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:محکمہ واپڈا کی مجوزہ نجکاری کیخلاف واپڈا ملازمین کی تحصیل بھرمیں مکمل ہڑتال

اوکاڑہ(نمائندہ خصوصی) محکمہ واپڈا کی مجوزہ نجکاری کے خلاف واپڈا ملازمین کی تحصیل بھر میں مکمل ہڑتال تمام واپڈا دفاتر کی مکمل تالہ بندی احتجاجی ریلیاں ور دھرنا ملازمین کی مجوزہ نجکاری کے خلاف نعرہ بازی ،اگر حکومت نے نجکاری کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو ملازمین غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کرتے ہوئے دفاتر کی تالہ بندی کر دیں گے ۔احتجاجی ریلی سے ڈویژنل چیئر مین شفقت رسول اور سٹی چیئر مین آفتاب شاہ کا حکومت کو الٹی میٹم ،واپڈا اوکاڑہ کے ملازمین نے ڈویژنل چیئرمین شفقت رسول کی قیادت میں ایکسین آفس سے ایک بڑی ریلی نکالی جو کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی پریس کلب چوک پہنچی جہاں ملازمین نے اپنے حق میں نعرے لگائے اوردھرنا دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ نجکاری کرنے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے کیونکہ یہ ملاازمین کا معاشی قتل ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کے اگر حکومتی اداروں کے سربراہان نے ہمارے مطالبے کو تسلیم نہ کیا تو پورے ملک میں احتجاج اور تالہ بندی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ بعد ازاں احتجاجی مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔دفاتر بند ہونے سے سائلوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا*

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:زمین کےتنازعہ پراندھادھند فائرنگ، ایک شخص کی آنکھ پھوڑدی اورٹانگ توڑدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker