تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: ہم نے پاکستان اور اس کے عوام کی خدمت کا عہد کیا ہوا ہے . انچارج ریسکیو ١١٢٢چوہدری ظفر اقبال

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)پاکستان ہماری محبت و عقیدت کا مظہر ہے وطن عزیز سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ہم نے پاکستان اور اس کے عوام کی خدمت کا عہد کیا ہوا ہے ہمیں جشن آزادی کو اس طرح منانا ہے کہ اپنی خدمت کے دائری کار کو مزید وسعت دینی ہے اور اس جشن آزادی پر یہ عہد کرنا ہے کہ ہم پاکستان کی خوشحالی وترقی اور حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور مادر وطن کے ہر شہری کی مصیبت کے وقت مدد کے لئے ہر وقت حاضر رہیں گے ان خیالات کا اظہار ریسکیو 1122کے انچارج چوہدری ظفر اقبال نے اپنے دفتر میں جشن آزادی کے سلسلہ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ریسکیو 1122کے عملہ کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں ہمیں نہ صرف مصیبت زدہ لوگوں کو مصیبت سے نکالنا ہے بلکہ لوگوں کو آگاہی بھی دینی ہے کہ وہ احتیاط سے بہت سی مصیبتوں سے بچ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122کے تمام اہلکار 14اگست تک روزانہ کی بنیاد پر آگاہی مہم چلائیں *

یہ بھی پڑھیں  کھلاڑی نہ ہوتا تو جو حکومت ملی ڈیرھ سال میں چھوڑ کر جا چکا ہوتا: وزیراعظم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker