تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ملکی سلامتی اور بقا کیلئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں . صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی

اوکاڑہ (محمدمظہررشید چودھری سے ) افواج پاکستان وطن عزیزکی جفرافیائی اور مدارس نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں ان کو کمزور کرنے کی سازش کرنے والے ملک اور اسلام کے دشمن ہیں ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی مرکزی چیئرمین پاکستان علماءکونسل و صدر پاکستان علماءکونسل ضلع اوکاڑہ صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا ہم ملکی سلامتی اور بقا کیلئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ مچھ میں ہزارہ برادری کے افراد کے قتل پر سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے ضامن اداروں کے خلاف ہر قسم کے منفی پراپیگنڈہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اس موقع پر مولانا قاری اسد اللہ بصیروی،نائب صدر قاری عطاءاللہ رحمی،قاری عمر فاروق ،ڈاکٹر ریحان از فرو دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ نام نہاد اتحاد حکومت کے خلاف یہودی لابی اور اسرائیل کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ بددیانتی ور جھوٹ پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے جس انداز میں کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی٭

یہ بھی پڑھیں  عامر خان پر ٹی وی شو کا مرکزی خیال چرانے کا الزام

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker