تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: عبادت گاہوں کے ارد گرد سیکورٹی فول پروف بنائی جائے گی . حسن اسد علوی

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ)طیب سعید شہید پولیس لائن اوکاڑہ میں ماہ رمضان کی آمد سے قبل ضلعی امن کمیٹی او ر مرکزی انجمن تاجران سے رمضان المبارک کی سیکورٹی کے حوالے سے میٹنگ ہوئی میٹنگ کی صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرا وکاڑہ حسن اسد علوی نے کی اجلاس میں سید کوثر شاہ ،ڈاکٹر لیاقت کوثر ،صداقت بھٹی ،مولانا قمر ظفر لکھوی ،مولانا قاری عبدالمنان عثمانی ،قاری اقبال چشتی ،مولانا الطاف الرحمان ،شکیل الرحمان قاسمی ،چوہدری حبیب ،سلیم صادق ،شیخ ریاض ،کرسچین کمیونٹی کے نمائندگان نے شر کت کی میٹنگ میں شرکاء نے رمضان کی آمد سے قبل رمضان بازاروں ،مساجد ،عبادت گاہوں کے اطراف اور مارکیٹوں میں سیکورٹی فول پروف بنانے کے لیے اپنی رائے کا اظہارکیا جس پر ڈی پی او حسن علوی نے میٹنگ کے شرکاء کو یقین دلایا کے ضلع بھر میں لگائے جانیو الے سستے رمضان بازاروں کے اطراف ،مساجد ، امام بارگاہوں اورعبادت گاہوں کے ارد گرد سیکورٹی فول پروف بنائی جائے گی اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے بہترین انتظام کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ علماء اکرام کی مشاورت سے ضلع بھر میں انتظامات مکمل کیے جائیں گے اور ڈیوٹیاں مرحلہ وار ہو نگیں جس کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی کی جائے گی *

یہ بھی پڑھیں  فقیر بادشاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker