
اوکاڑہ (بیورورپورٹ )عورت کو معاشرے میں باعزت مقام دیے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ،پڑھی لکھی خواتین معاشرے میں مثبت روایات کے فروغ ،اعلیٰ اقدار کی ترویج اور بچوں کی تعلیم و تربیت میں خصوصی کردار ادا کر تی ہیں، خواتین کو معاشی ،معاشرتی ،تعلیمی ،سیاسی میدانوں میں مساوی حقوق دینا وقت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صبا اصغر نے دی سٹی سکول اوکاڑہ کیمپس میں خواتین کے اعزاز میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی بہتری کے لئے ہمیں ہر شعبہ زندگی میں ایک موثر کردار ادا کرنے کے لئے ساز گار فضا پیدا کرنا ہے تاکہ خواتین ہر شعبہ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو ملک و قوم کے لئے بروئے کار لا سکیں پرنسپل سکول ہذا مس اسما ء نوید نے کہا کہ حقیقت میں ہر دن عورت کا ہوتا ہے لیکن آج یہ تقریب منعقد کرنے کا مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنا ہے مس اسماء نوید نے کہا کہ عورت نام ہی عزت احترام ،وفا،خودداری اور حیاء کا ہے معاشرہ میں خواتین کو خودمختار بنائے بغیر ترقی کا خواب شر مندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہمیں خواتین کو ان کا معاشرے میں جائز مقام دلوانے کے لئے شعور و آگاہی کے سلسلے کو آگے بڑھاتے رہنا ہے تقریب میں بچوں نے اپنی ماؤں کو مختلف تحریروں،خاکوں ،نظموں کے زریعے سلام پیش کیا تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صبا اصغر اور مس اسماء نوید نے دی سٹی سکول اوکاڑہ کیمپس کی جانب سے مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ( سماجی ورکر ورہنما ارفع لائرزونگ ) ،میڈم نیئر سلطانہ( گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول) ،میڈم انیلہ طارق ( پرنسپل ڈس ابیلٹی تھری ریمینگ سکول)،میڈم شبانہ زیدی ( شاعرہ )،مس فضیلت چوہدری( ممبر ضلع کونسل) ،غزالہ جلیل راؤ( ناول نگار) ،میجر ڈاکٹر صائمہ عمران( آرمی) ،شمائلہ خالد( ریسیکو 1122) ،روبینہ اشرف(لیڈی ڈاکٹر ) ، میڈم فرزانہ جاوید( گورنمنٹ گرلز سکول) ،مسز مظہر(الہدی فاؤنڈیشن )،مس حمیرا(گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول )،رخسانہ اظہار(لیڈی ڈاکٹر)،شہناز اختر مسعود (سابق ممبر ضلع کونسل)،پرنسپل سکول مس اسماء نوید نے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صبا اصغر کو سوینئر اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔تقریب میں سکول میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو میڈلز اور سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے تقریب میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی *