تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :محنت کش بیوی کے علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔حکومت پاکستان سے امداد کی اپیل

اوکاڑہ (بیورو رپورٹ )تفصیلات کے مطابق دوسال سے جگر کے کینسر میں مبتلا 22 سالہ خاتون کوکسی نے امداد نہ دی محنت کش شوہر بیمار بیوی کے علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ۔تفصیلات کے مطابق فیصل محمود کالونی کے رہائشی عاصم نے صحافیوں کو بتایا کہ میری بیوی عرصہ دراز سے جگر کے کینسر میں مبتلا ہے اب ڈاکٹر ز نے جگر کی پیوند کاری کا کہا ہے دو سال سے قرض لے کر علاج کروا رہا ہوں گھر کے برتن تک بیچ دئیے ہیں اب اتنی سکت نہیں رہی کہ مزید علاج کروا سکوں کئی بار اعلیٰ حکام سے بھی اپیل کر چکا ہو ں لیکن آج تک کسی نے داد رسی نہیں کی عاصم ربانی نے کہا کہ میں ایک عام الیکٹریشن ہوں میری تنخواہ سے گھر کا خرچہ بڑی مشکل سے ہی چلتا ہے میں لوگوں سے ادھار لے لے کر قرض میں پھنس گیا ہوں میری بیوی کے غم کی وجہ سے میرا والد بھی فوت ہو گیا اب میرا اور کوئی سہارہ نہیں ہے میں نے حکومت پاکستان سے بھی اپیل کی ہے لیکن آج تک حکومت پاکستان کی طرف سے کوئی امداد نہیں آئی اور نہ ہی کسی حکومتی عہدیدار نے رابطہ کیا میری دو کمسن 6 سالہ اور 4 سالہ بچیاں ہیں اپنی بیٹیوں کے نام لیتے ہی عاصم ربانی کی آنکھوں میں آنسو جاری ہو گئے عاصم ربانی نے کہا کہ حکومت وقت کے ساتھ اوکاڑہ کی معززین شخصیت جن میں چوہدری ریاض الحق ،میاں یاور زمان ،چوہدری محمدعارف ،ندیم عباس ربیرہ ،مسعود شفقت ربیرہ ،چوہدری عبداللہ طاہر ،مہر عبدالستار ،چوہدری سجادالحسن ،اشرف خان سوہنا ،اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں اور حکومت پنجاب میاں شہباز شریف ،ملک ریاض بحریہ ٹاؤن اسلا م آباد سے رو رو کر اپیل کی ۔مریضہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی فیملی کے لیئے جینا چاہتی ہوں صرف میرا علاج کروا دیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : تھانہ بی ڈویژن پولیس کا تھانہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker