تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : طیب سعید شہید پولیس لائنز میں کانسٹیبلوں کا تحریری امتحان

اوکاڑہ ( محمد مظہررشید چودھری سے) طیب سعید شہید پولیس لائنز میں کانسٹیبلوں کا تحریری امتحان، 133امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، تفصیلات کے مطابق طیب سعید شہید پولیس لائنز میں کانسٹیبلوں کا تحریری امتحان منعقد ہوا جس کی نگرانی چیئرمین ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفرنے کی جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر چودھری ضیاالحق اور ڈی ایس پی لیگل ان کے معاون تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے طیب سعید شہید پولیس لائنزکا اچانک دورہ کیا انہوں نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور انسپکٹر جنرل آف پولیس عارف نوازخان کے ویژن کے مطابق میرٹ پر سختی سے عملد درآمد کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے دیگر اداروں کی طرح پولیس فورس کا بھی مثبت امیج ابھر کر سامنے آرہا ہے*

یہ بھی پڑھیں  دیکھا !!! ایک روزہ کھا گئے!!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker