تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : زرد صحافت کے خاتمے میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا مقررین

 محمد مظہررشید بیوروچیف اوکاڑہ
صحافت معاشرے کا اہم ستون ہے ،ذمہ دارصحافی ہمیشہ عوام کے دلوں میں رہتا ہے،زرد صحافت کے خاتمے میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،آئی ایس آئی ایک قابل اعتماد ادارہ ہے،شعبہ صحافت نے آمر یت کے خاتمے میں عوام کے ساتھ ملکر انتہائی اہم کردار ادا کیا،حامد میر پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے ،عوام میں شعور کی بیداری کے لیے میڈیا نے جو کردار ادا کیا اسکی تعریف الفاظ میں ممکن نہیں،صحافتی تنظیمیں صحافیوں کی فلاح کے لیے بھر پور اقدامات کررہی ہیں ،حکومت جرنلسٹس کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے ان خیالات کا اظہار سٹی پریس کلب اوکاڑہ (رجسٹرڈ) کے نو منتخب عہدیداران کی حلف وفاداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا عظیم جبکہ مہمان اعزاز راؤ اجمل خاں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و تجارت تھے تقریب میں مذہبی ،سیاسی،سماجی ،وکلاء،تاجرتنظیموں کے رہنماؤں کی کثیر تعداد کے علاوہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خورشید جیلانی ،ڈی او آرآرٹس کونسل حماد چیمہ،ضلعی صدر پی ٹی آئی اظہر محمودچوہدری،جنرل سیکرٹری انجمن مزارعین عبدالستار مہر،سینئر نائب صدر آر یو جے رائے سجاد کھرل،صدر ڈی یو جے عابد حسین مغل،صدر ڈی بی اے رائے محمد شفیع کھرل ایڈووکیٹ،ڈی ایس پی ٹریفک رجب بلوچ،ڈی ایس پی سی آئی ڈی سردار عظمت،ڈی ایس پی صدر فاروق کمیانہ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر طارق ظفر،چوہدری محمد اشفاق ،مرزا ارشد فریدی ، صدرمرکزی انجمن تاجران محمد سلیم چوہدری ،صدر غلہ منڈی چوہدری حبیب الحق ، مسلم لیگ ن کے رہنماء اکبر علی خان ،جاوید شیر لودھی ، چیئرمین عشر و زکوٰۃ رائے احمد حسن،راؤ جمیل اختر،پروفیسر محمد امین انجم،ٹی وی اور ریڈیو کے معرف کمپیئر پرفیسر ریاض خاں،جنرل سیکرٹری ڈی بی اے سید زاہد بخاری ایڈووکیٹ،نائب صدر آل پاکستان انجمن تاجران محمد شفیق،کالم نویس صابر مغل اور دیگرمعززین شہر موجود تھے اوکاڑہ پریس کلب اوکاڑہ کے سینئر صحافیوں حافظ حسنین رضا،شہبازشاہین،چوہدری اشفاق نے خصوصی شرکت کی راؤ اجمل ایم این اے نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا حلف اٹھانے والوں میں راؤ نذیر احمد چیئرمین ،احتشام جمیل شامی وائس چیئرمین ، حافظ عتیق الر حمن صدر،محمدمظہر رشید سینئر نائب صدر ،محمد شہباز رزاق نائب صدر ،محمد شفیق بھٹی جنرل سیکرٹری ،ارشد جاوید ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،عبد المنان صحرائی جوائنٹ سیکر ٹری ،زاہد قادری سیکرٹری اطلاعات ،راؤ فر حان شکیل فنانس سیکرٹری شامل تھے راؤ اجمل خاں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت وتجارت نے سٹی پریس کلب اوکاڑہ (رجسٹرڈ)کی حلف وفاداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کو عبادت کادرجہ دینے والے صحافی قابل تحسین ہیں،صحافی معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کے لیے قلمی جہاد کررہے ہیں،حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی،آمریت کے خاتمے میں میڈیا نے جو کردار ادا کیا اسکی مثال نہیں ملتی،اداروں کا احترام وطن کی بقا کے لیے ضروری ہے،مثبت تنقید سے اصلاح کا موقع ملتا ہے انھوں نے کہا مخالفین کی آواز کو دبانے کے لیے تشدد /گولی کی زبان معاشرے میں انتشار کا سبب بنتی ہے سینئر صحافی حامد میرپر حملہ برداشت ،رواداری کی روایات کے فقدان کا نتیجہ ہے مخالف کی آواز کو ذاتی مسئلہ بنانے کی روایت کو ختم کرنے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا جن جرنلسٹس نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا تاریخ میں وہ اپنے کردار کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہیں گے اور حکومت صدقے دل سے یہ کوشش کرے گی کہ آئندہ کسی صحافی کے ساتھ دہشت گردی کا واقعہ پیش نہ آئے راؤ اجمل خاں نے مزید کہا کہ زرد صحافت کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل جل کر ایسے اقدامات کرنا ہونگے کہ کوئی کسی کی ذاتی اختلافات کی وجہ سے پگڑی نہ اچھال سکے سٹی پریس کلب اوکاڑہ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی روایت ہے کہ مقامی /علاقائی پریس کلب کے انتخابات بذریعہ بیلٹ پیپر منعقد ہوئے جس سے ملکی اداروں میں جمہوری روایات کو پروان چڑھنے کا موقع ملے گا تقریب کے آخر میں عہد یداران کی طرف سے مہمانوں کوپرتکلف عشائیہ دیا گیا

یہ بھی پڑھیں  مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس،ریکارڈ ایف آئی اے ٹیم کے حوالے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker