تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :نوجوان کالمسٹ ،شاعر اور صحافی احتشام جمیل شامی کو پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ پنجاب کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

اوکا ڑہ (بیورورپورٹ)نوجوان کالمسٹ ،شاعر اور صحافی احتشام جمیل شامی کو پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ پنجاب کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کالمسٹ ،شاعر اور صحافی احتشام جمیل شامی کو پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کی جانب سے وائس پریذیڈنٹ کا عہدہ دے کر صوبہ پنجاب کا چارج سونپ دیا گیا،واضح رہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے مرکز کی طرف سے صوبوں میں پریذیڈنٹ کا عہدہ نہیں رکھا گیا،احتشام جمیل شامی اس سے قبل بھی پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں،ریجنل یونین آف جرنلسٹ پنجاب کے صدر سید شفقت گیلانی،سینئر نائب صدر سجاد خاں کھرل ،جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل،صدر "ماڈا” اوکاڑہ محمد مظہررشید چوہدر ی ،روش انٹرنیشنل کی صدراور نامور فلمساز رخسانہ نور،شریف اکیڈمی جرمنی کے ڈائریکٹر شفیق مراد،ڈائریکٹر پاکستان ولائیت احمد فاروقی،تارکین وطن کے اڈیٹر انچیف میاں منظور شاہد،عالمی اخبار لندن کے چیف ایڈیٹرصفدر ہمدانی ،ایڈیٹر مہ پارہ صفدراور دیگر شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے قلمکاروں،صحافیوں،کالم نگاروں نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ احتشام جمیل شامی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مثبت کالم نگاری اور صحافت کو اپنا شعار بنائیں گے*

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:تین سالہ ابو صاریہ کو کزن نے تیزدھارآلے کی مدد سے گردن کاٹ کر ہلاک کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker