علاقائی

اوکاڑ: دفاع پاکستان میں جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی بڑی جماعت نہیں،مولانا عبدالغفور حیدری

اوکاڑہ ﴿نامہ نگار﴾ سینٹ میں قائد حزب اختلاف اور جے یو آئی ﴿ف﴾ کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بی این پی عوامی اور نیشنل پارٹی سے جبکہ خیبر پختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں سے سینٹ کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے‘ بلوچستان سے حافظ حمد اﷲ اور مفتی عبدالستار جبکہ خیبرپختونخوا سے طلحہ محمود ہمارے سینیٹرز منتخب ہوں گے‘ کوہستان میں ہونے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے اس کو فرقہ واریت کا رنگ دیا جائے گا جبکہ ہمارے ملک میں جو کچھ ہورہا ہے اس میں اور بھی عوامل کارفرما ہیں۔ ایم ایم اے کی بحالی کی ضرورت اب پہلے سے بھی زیادہ ہوگئی ہے مارچ کے پہلے عشرے میں مولانا افضل الرحمن دینی جماعتوں کا سربراہی اجلاس بلا رہے ہیں۔بدھ کو اوکاڑہ پریس کلب کے ارکان سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے لئے اگر پارلیمنٹ کا ان کیمرہ سیشن کروانے کی کوشش کی گئی تو جے یو آئی ﴿ف﴾ اس کی بھرپور مخالفت کرے گی ایسی صورت میں ہم عوام کو سڑکوں پر لائیں گے۔ ایک اور سوال پر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دفاع پاکستان میں جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی بڑی جماعت نہیں جبکہ جو شخصیات اس میں شامل ہیں ان کے پیچھے کچھ نہیں اس لئے دفاع پاکستان کونسل کی کوئٹہ والی اے پی سی ناکام ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ﴿ف﴾ اور ﴿ن﴾ لیگ کے مابین سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے باقاعدہ ایجنڈے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی البتہ ملاقاتوں میں دونوں جماعتیں اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کی خواہشمند دکھائی دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:مسیحی کے گھر کو آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ۔ سارا سامان جل کر خاکستر بن گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker