
اوکاڑہ(محمد مظہررشید چوہدری سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ پولیس کانسٹیبل کی بھرتی میرٹ پر ہوگی اداروں میں میرٹ پر بھرتی سے عوام کا اعتماد حا صل ہوتاہے ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے طیب سعید شہید پولیس لائنز میں بھرتی کے لیے فارم تقسیم کا جائزہ لیتے ہوا کیا بھرتی فارم کی تقسیم کی نگرانی ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر کامران ظفر کر رہے ہیں ڈی پی او حسن اسد علوی نے ریز رو انسپکٹر عامرسلطان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے امیداروں کے لیے پینے کا ٹھنڈا پانی اور بیٹھنے کے لیے سایہ دار جگہ کا مناسب انتظام کیا جائے اور امید واروں کی رہنمائی کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کیا جائے ا س کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں سیکورٹی ڈیوٹی کے معاملہ میں کوئی غفلت برادشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ، او ایس آئی محمد اسلم،پی آراو خالد محمود اور محرر لائن لیاقت علی بھی موجودتھے *