تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:پنجاب کے جعلی شیراب عوام کی آنکھوں میں مزیددھول نہیں جھونک سکتے،شفقت ربیرہ

ptiاوکاڑہ(محمد مظہر رشید)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری مسعود شفقت ربیرہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے جعلی شیر اب عوام کی آنکھوں میں مزیددھول نہیں جھونک سکتے ان کا سیاسی مستقبل آخری سانسیں لے رہا ہے ۔آئندہ انتخابات میں عوام مفاد پرست عناصر کا کڑا احتساب کرے گی ۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد کی قیادت جنرل سیکرٹری ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب عابد حسین مغل کر رہے تھے وفد میں حافظ حسنین رضا،طارق مجید مغل اور محمد شفیق بھٹی بھی موجود تھے چوہدری مسعود شفقت ربیرہ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں عوامی طاقت سے بھرپور کامیابی کے بعد وفاق اور چارو ں8 صوبوں میں حکومت بنا کے سرکاری ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ سرکاری ملازمین کرپشن کے بجائے محنت اور لگن سے کام کر کے ملکی ترقی میں اپنا کلیدی رول ادا کریں انہوں نے کہا کے بجلی گیس اور دیگر بحران حکمرانوں کی کرپشن کی بدولت پیدا ہوئے ہیں ۔ چوہدری مسعود شفقت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملک کو ان بحرانوں سے نکالے گی۔ ملک کی باشعور قوم اپنے ووٹ کی طاقت سے موجودہ حکمرانوں کو مسترد کر کے اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کاانتقام لے گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو ملک کو ان سب بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  پیدل سفر کرنیوالے امریکی نے کمر پر دنیا کا نقشہ بنوا لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker