تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:نواحی قصبہ کا رہائشی 12سالہ لڑکا بھارت سے رہائی پانے کے بعد اپنے گھر پہنچ گیا

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ کے نواحی قصبہ کا رہائشی 12سالہ لڑکا بھارت سے رہائی پانے کے بعد اپنے گھر پہنچ گیا کاشف علی 2011میں غلطی سے سرحد عبور کرکے بھارت میں داخل ہوگیا تھا جہاں اُسے گرفتار کرلیا تھا۔ بتایا گیا ہے اوکاڑہ کے نواحی قصبہ پیر حیات کے رہائشی محمد جعفر (مرحوم) کا بارہ سالہ بیٹا کاشف علی 2011میں اپنی والدہ کلثوم بی بی کے ہمراہ لاہور جارہا تھا۔قصور پہنچنے پر کاشف علی لاپتہ ہو گیا پھرتے پھراتے غلطی سے قصور بارڈر سے بھارت کی سرحد میں داخل ہوگیا جہاں اُسے گرفتار کر لیا گیا اور جیل بھجوایا دیا گیا گزشتہ روز بھارتی سیکو رٹی ایجنسی نے کاشف علی کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے کیا جہاں سے اُسے اُس کے آبائی گاؤں پیرحیات میں اُس کے والدہ کے سپرد کر دیا گیا۔ ماں اپنے بچھرے ہوئے لخت جگر کو پانے کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور فرط جذ بات سے خوشی کے آنسو اُسکی آنکھوں سے بہنے لگے

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد/للیانی:انجمن تاجران کے الیکشن کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker