تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا: سرکاری اراضی قبضہ گروپوں سے واگذار کروانے کے لیے گرینڈ آپریشن

okaraاوکاڑہ( محمد مظہر رشید)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے افسران کا ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ کروڑوں کی سرکاری اراضی قبضہ گروپوں سے واگذار کروانے کے لیے گرینڈ آپریشن،اراضی واگذار کروانے کا کام جاری،تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کی اضافی آبادی مظفر کالونی 5فور ایل کی گلی نمبر19-20-21پر اہل علاقہ کے بااثر افراد نے عرصہ بیس سال سے زبردستی قبضہ جما رکھا تھا اور گلیوں کے مین راستے بند کر کے ان کو ذاتی استعمال میں رکھا ہوا تھاجس پر کمشنر ساہیوال ریجن نبیل اعوان کے حکم اور ڈی سی او اوکاڑہ سید گلزار شاہ کی زیر ہدایت اسسٹنٹ کمشنر رعناء حمید،تحصیل آفیسر ریگولیشن ملک مخدوم ،نائب تحصیلدار محمود علی ،انکروچمنٹ انسپکٹر خالد ناز نے عملہ تہہ بازاری اور پولیس تھانہ صدر کی بڑی نفری کے ہمراہ ہیوی مشینری سے آپریشن کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے کروڑوں کی سرکاری اراضی کو قبضہ گروپوں سے واگذار کروا کے سرکاری تحویل میں لے لیا اور بند کی جانے والی گلیوں کو کھلوا دیا اس دوران کسی بھی مزاحمت سے نمٹنے کے لیے ڈی ایس پی سٹی محمد فدا اور پولیس کی بھاری نفری آپریشن کے دوران موجود رہی ٹی او ریگولیشن ملک مخدوم نے میڈیا کو بتایا کے قبضہ گوپ عناصر کو متعدد بار زبانی اور تحریری طور پر ناجائز قبضہ ختم کرنے کے لیے کہا گیا لیکن انہوں نے قبضہ ختم نہ کیا جس پر یہ آپریشن کیا گیا انہوں نے بتایا کے آپریشن مزید دو دن تک جاری رہے گا اور اس سلسلہ میں بلا امتیاز کاروئی عمل میں لاتے ہوئے ایک ایک انچ جگہ قبضہ گروپ عناصر سے واگذار کروائی جائے گی آپریشن کی کامیابی پر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ کمشنر ساہیوال نے ٹی ایم اے افسران کو عملہ کو بھی آپریشن کی کامیابی پر شاباش دی ۔

یہ بھی پڑھیں  کروڑوں کی مالک سونیا گاندھی ’ بے کار ‘ نکلیں

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker