تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:خاوند اوراسکے ساتھیوں نے حاملہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بناکرہلاک کردیا

okaraاوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)خاوند نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مل کر حاملہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ راٹھورانوالہ حویلی کے رہائشی محمد اقبال ولد امام دین کی بہن صابراں بی بی کی چھ سال قبل شادی محمد جعفر سے ہوئی ۔ اِس دوران اُن کے ہاں تین بیٹے پیداہوئے جبکہ مذکورہ خاتون اَب چار ماہ کا حاملہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں زیرعلاج تھی کہ اچانک اُس کا خاوند جعفر اپنے ساتھیوں حامد اور صادق کے ہمراہ گھر میں داخل ہوااور اُنہوں نے آتے ہی صابراں بی بی کو دونوں ہاتھوں سے پکڑلیا جبکہ اِس دوران ملزم صادق نے اُس پر مکوں اور ٹھڈوں کی بارش کردی جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دَم توڑ گئی ، ملزمان واردات کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے ۔ وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ ملزمان کا کسی بات پر مقتولہ کی بڑی بہن زبیدہ بی بی زوجہ محمد اشرف کے ساتھ معمولی خاندانی رنجش تھی جس کی بناء پر یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا

یہ بھی پڑھیں  باجوڑاورمہمند ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول دھماکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker