تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:رکن قومی اسمبلی غلام مجتبیٰ کھرل نے چک نمبر 40تھری آرکو ایک ماہ میں گیس کی فراہمی کا اعلان

okaraاوکاڑہ(نمائندہ خصوصی ) پا کستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رائے غلام مجتبیٰ کھرل نے چک نمبر 40تھری آرکو ایک ماہ میں گیس کی فراہمی کا اعلان ۔چند دن میں کام شروع ہو جائے گا تفصیلات کے مطا بق چک نمبر 40تھری آر میں معروف سیاسی شخصیت راؤ غلام مرتضیٰ بھوپل کی رہا ئش گاہ پر جلسہ عام سے خطاب کر تے ہو ئے پا کستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رائے غلام مجتبیٰ کھرل نے کہاکہ ایک ماہ کے اند ر اندر گاؤ ں میں گیس کی فر اہمی کو یقینی بنایا جائے گا اس مو قع پر سابق نا ظم یو نین کو نسل راؤ سلیم صادق کے بڑے بھائی راؤ اکرم صا دق بھی مو جود تھے اجتماع سے خطا ب کر تے ہو ئے رائے غلام مجتبیٰ کھرل نے کہا کہ علاقہ کی ترقی کے لیے جو کام کیا وہ ماضی کی کسی بھی حکومت کے دورمیں نہیں ہوا میں بھٹو کا سپاہی ہو ں اور عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہو ں ،عوام نے مجھ کو ووٹ دے کر منتخب کیا تھا اسی عوام کے مسائل کے حل کو اپنا فرض سمجھتا ہو ں انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے آئندہ الیکشن میں بھی بھر پور کامیابی حا صل کر ے گی۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:ناقص گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ، ارد گرد کی دکانون کے شیشے ٹوٹ گئے

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. chalo chak 40 3r walo ko kuch tu faida ho ga election kareb ana ka.ab tu mojtba sahab vote lene k lye aise 2 ya 3 kaam kre ge.awam ko bewqof bna kr . . . . . . . . . . .
    wese iss dfa b tu hkomat pepal party he kr rhe h 5 saal se . . . ………?

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker