تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:خسرہ اورپولیو سے بچاؤ کے لئے محکمہ صحت کا عملہ ذمہ داری سے مہم چلائے،ڈی سی او

okaraاوکاڑا( شہبازساجدچیف رپورٹرپنجاب) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سید گلزار حسین شاہ نے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان اورای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر کو ہدائیت کی ہے کہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے جامع پلان ترتیب دیا جائے تاکہ کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم رہ نہ رہ جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں میں ای ڈی او ہیلتھ ،ڈی او سی عبد الغفور چوہدری اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ڈی سی او نے کہا کہ خسرہ او پولیو سے بچاؤ کے لئے محکمہ صحت کا عملہ ذمہ داری سے مہم چلائے اور افسران مہم کی بھر پور نگرانی کریں۔انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ کو کہا کہ ضلع میں بچوں کی پیدائش کے اندراج کے اندراج کو یقینی بنایا جائے ۔ای ڈی او ہیلتھ نے ڈی سی او کے بچوں کی پیدائش کے اندراج اور پولیو کے قطروں کے حوالے سے ترتیب دئیے جانے والے پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔علاوہ ازیں ڈی سی او سید گلزار حسین شاہ نے اوکاڑا آرٹس کونسل کے آفیسر انچارج ریاض ہمدانی کو ہدائیت کی کہ وہ ثقافتی اجتماعات،فائن آرٹس ،کرافٹ کی نمائشوں ،ثقافتی میلوں اور اس کی نوعیت کی دیگر سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔سید گلزار حسین شاہ نے کہا کہ کسی بھی ثقافتی ادارے کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ملک کی ثقافت کی ترویج وترقی کے لئے کوشاں رہے انہوں نے کہا کہ زنداہ اقوام اپنی ثقافتی اقدار کی علمبردار ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:میونسپل کمیٹی پتوکی کے کونسلر کے سکول میں زیر تعلیم چار بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker