تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: تین نومبر2007 کا اقدام تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ،میاں منیر

اوکاڑہ(محمد مظہر رشید) تین نومبر2007 کا اقدام تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ۔عدلیہ اور میڈیا کو اپنے تابع کرنے کی کوشش ناکام ہوئی۔وکلاء اور میڈیا کی جدوجہد قابل تعریف اور تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جا چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر میاں محمد منیر نے نمائندہ پاک نیوز لائیو محمد مظہر رشید سے خصوصی ملاقات میں کیا انھوں نے کہا کہ تین نومبر 2007کے آمرانہ اقدام سے اقتدار کی ہوس میں بد مست شخص کا چہرہ بے نقاب ہو گیا اس غیر آئینی اقدام کے خلاف پوری قوم اکھٹی ہوگئی تھی۔ جنرل (ر)پرویز مشرف کے غیر آئینی اقدام سے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچامیاں محمد منیر نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن کی حکومت پر شب خون نہ مارا جاتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ملک کی فہرست میں ہوتاانھوں نے وکلاء اور میڈیا کی تاریخی جدوجہد کو زبردست سہراتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جا چکی ہے مسلم لیگ ن نے عدلیہ کی بحالی کی تحریک میں جو کردار ادا کیا اسے پوری قوم کی بھر پور حمایت حاصل رہی میاں محمد منیر نے کہا کہ انشااللہ قوم کی بھر پور حمایت سے آئندہ کے انتخابات میں پورے ملک میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی

یہ بھی پڑھیں  پریس کلب سرائے مغل کے نائب صدر کی اہلیہ کے نماز جنازہ میں عوامی، سماجی،سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سمیت ہزاروں لوگوں کی شرکت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker