تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ سے803ہونہارطلباء و طالبات کودو کروڑ روپے کے وظائف دیئے گئے

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیف انجم نے کہا ہے کہ اوکاڑہ میں پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ سے803ہونہار اور مستحق طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے دو کروڑ روپے کے وظائف دیئے گئے ہیں حکومت پنجاب بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے بھی سکالر شپ فراہم کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اے سی دیپالپور شکیل اسلم، اے سی رینالہ ملک مشتاق،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن غلام دستگیر،سکالر شپ منیجر پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ نوید مجید اور دیگر تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔سیف انجم نے کہا کہ وظائف کی فراہمی سے ہونہار اور مستحق طلباء کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور انہیں اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کا حصول ممکن ہوا ہے۔سکالر شپ منیجر پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ نوید مجید نے اجلاس کو بتایا کہ ابتدائی طور پر دو ارب روپے کی مالیت سے شروع کئے گئے اس ادارے کی انڈومنٹ فنڈ کی کل مالیت دس ارب روپے ہوچکی ہے

یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس آج ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker