تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ٹریفک کےمختلف حادثات میں خاتون اوردو کمسن بچے جاں بحق

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں خاتون اور دو کمسن بچے جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ20ٹو ایل کے رہائشی محمد یوسف کی بیوی بشریٰ بی بی اور بیٹے محمد عبداللہ کو اس کا ہم زلف بابر علی موٹر سائیکل نمبر او کے ایم 659پر سوار ہوکر چھوڑنے کیلئے دیپالپور سے20ٹو ایل آرہا تھا کہ راستے میں قصبہ شوکت آباد کے قریب تیز رفتار ٹرک نمبر ٹی کے آر296نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون بشریٰ بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا محمد عبداللہ شدید زخمی ہوگیا ٹرک ڈرائیور بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ ونیڈلہ جاگیر کے رہائشی محمد امین کا چار سالہ بیٹا محمدبلال گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار فریاد علی ولد محمد ریاض نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں محمد بلال شدید زخمی ہوگیا جسے ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کردیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔ تیسری واردات میں آبادی محمد پورہ کے رہائشی محمد بلال کا تین سالہ بیٹا کاشف علی گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالہ نے بے قابو ہوکر اسے کچل دیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  ہندو انتہا پسند تنظیمیں پاک بھارت تعلقات کی بحالی میں رکاوٹ ہیں، چوہدری نثار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker