تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:چائلڈ لیبر اور جبری مشقت دین اسلام میں ممنوع اور حرام ہے

اوکاڑہ(محمد مظہررشید) چائلڈ لیبر اور جبری مشقت دین اسلام میں ممنوع اور حرام ہے۔بھٹہ مزدوروں کو قانونی اور آئینی حقوق نہ دے کر حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کر رہی ہے ۔آئی ایل او کے کنونشن کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔بھٹہ مزدوروں کو انکی کم سے کم اجرت پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ان خیالات کا اظہار بانڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ کے کمیٹی روم میں منعقدہ سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ کے صدر لالہ جاوید اشرف گجر ایڈووکیٹ تھے جبکہ مہمان اعزاز ایگزیکٹو کمیونٹی ڈویلپمنٹ رانا شرف جاوید تھے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ظفرقمرلکھوی نے کہا کہ چائلڈ لیبر اور جبری مشقت دین اسلام میں ممنوع اور حرام ہے جبری مشقت کے قانون پرعمل دروآمد کروانا حکومت وقت کا اولین فرض ہے رانا طاہر اقبال ڈسٹرکٹ آفیسر لیبرنے کہا کہ حکومت بھٹہ مزدوروں کی فلاح وبہبودکے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے جس میں انکی رجسٹریشن کرنا بھی شامل ہے ایگزیکٹو ممبر بانڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ پاکستان ایاز حسین نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کو قانونی و آئینی حقوق نہ دے کر حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کر رہی ہے آئی ایل او کے کنونشن کی کھلم کھلا خلاف ورزی سے لاکھوں مزدور سماجی تحفط اور بہتر حالات کار سے محروم ہیں بانڈڈ لبریشن فرنٹ جبری مشقت کے خاتمے تک اپنی تحریک جاری رکھے گی ،ممبر ایگزیکٹو کمیٹی ہائیکورٹ بار لاہور مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کو انکی کم سے کم اجرت پر عمل درآمد نہیں ہورہا جس پر عمل کروانا حکومت اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز (ماڈا ) محمد مظہر رشید نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کو سوشل سیکورٹی کارڈ،بڑھاپا الاؤنس ،جہیز اور فوتیدگی فنڈز کی سہولیات سے محروم رکھ کر حکومت آئین پاکستان میں موجود مزدوروں کے حقوق سے چشم پوشی کر رہی ہے انھوں نے کہا کہ بھٹہ مالکان اور بھٹہ مزدوروں کی ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں ڈسٹرکٹ بار ،صحافیوں ،مذہبی رہنماؤں،سیاسی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کوبھی شامل کیا جائے جو کہ اپنے اپنے علاقے میں چیک اینڈ بیلنس رکھ سکیں،سیمینار سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد عارف ،سینئر صحافی شفیق الرحمن شیخ،شہباز ساجد،ارشد ملک،اسلم پراچہ ،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار میاں طلعت محمود،سابق صدر بارصغیر احمد ہارنی ایڈووکیٹ، رائے اعجاز احمد ایڈووکیٹ اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی#

یہ بھی پڑھیں  چین سے خریدے گئے سامان کی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker