اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اغواء کی دو مختلف وارداتوں میں آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر دوشیزہ اور ایک شخص کو زبردستی گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری کالونی اوکاڑہ کے رہائشی پیر بخش کی نوجوان بیٹی صائمہ بی بی کو آتشیں اسلحہ سے مسلح اکرم اور ریمبو گن پوائنٹ پر کار میں اغواء کرکے لے گئے۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ39تھری آر کے رہائشی خالد جاوید کو آتشیں اسلحہ سے مسلح عامر، جاوید، سہیل، صغراں بی بی اور فرزانہ بی بی اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر گھر سے زبردستی گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں
You must be logged in to post a comment.