تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:ایس ایچ اوزعلاقہ کے لحاظ سے جرائم کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں،ڈی پی او

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ ایس ایچ اوزعلاقہ کے لحاظ سے جرائم کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں اور مساجد میں کھلی کچہریوں کا تسلسل برقراررکھا جائے پٹرولنگ کا نظام مزید بہتر کیا جائے انہوں نے ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز ضلعی کرائم کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران پولیس آفیسرز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیااجلاس میں ضلع بھر کے ایس ایچ اوزاور ایس ڈی پی اوزنے شرکت کی ڈی پی او ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ اشتہاریوں کے خلاف مہم کو فعال بنایا جائے اوراس میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ جرائم پیشہ افراد کا قلعہ قمع ہو سکے انہوں نے کہا کہ تھانوں میں شکایات اور ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بناتے ہوئے عام آدمی کو ریلیف دیا جائے اورجرائم پیشہ افراد کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا جائے سایل کے ساتھ کسی قسم کی بد اخلاقی برداشت نہیں کی جائے گی ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ تھانوں میں ٹاؤٹوں کا داخلہ بند کیا جائے اور عوام کے نمائندگان کا احترام ملحوظ خاطر رکھا جائے لیکن جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں اوررسہ گیروں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :انتظامی افسران کا پانچویں محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کامعائنہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker