تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: تیز رفتار بس نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ہلاک

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تیز رفتار بس نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ہلاک کرڈالا۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری کالونی کا20سالہ رہائشی ذیشان ولد نواز اپنی موٹر سائیکل نمبر6743او کے کے پر سوار ہوکر فیصل آباد روڈ پر جارہا تھا کہ اچانک پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار بس نمبر8628ایم آئی نے زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ حادثے کے فوری بعد مذکورہ بس کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع علاقے میں پہنچی تو لوگ سراپا احتجاج بن گئے اور وہ نعرے لگاتے ہوئے فیصل آباد روڈ پر پہنچ گئے جہاں مشتعل مظاہرین نے مذکورہ بس کے شیشے توڑ دیئے اور بس ڈرائیور کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرنے لگے

یہ بھی پڑھیں  دھرنا کیوں ختم نہیں ہورہا؟پیرآف گولڑہ شریف کاتہلکہ خیزانکشاف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker