تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پاکستان ہماری امیدوں کا محور ہے . ڈپٹی کمشنر صائمہ احد ،ڈی پی او حسن اسد علوی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)پاکستان کے محفوظ ،روشن اور خوشحال مستقبل کے لئے ہمیں اتفاق و اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر کار بند ہونا ہے پاکستان کا ہر شخص اہم ہے اور ہم سب کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر پاکستان کی ترقی اور بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے وطن عزیز کے مفاد کو اپنے مفاد پر ترجیح دینا ہے ہمیں آج یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کے لئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاکستان ہماری امیدوں کا محور ہے ہمیں ضرب عضب کی کامیابی کے بعد اب آپریشن رد الفساد میں بھی اپنے اداروں کے ہاتھ مضبوط کرنا ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کا مستقل بنیادوں پر قلع قمع کیا جا سکے پاکستان کے ہر شہری کے جان ومال کی حفاظت اور اس کے مضبوط مستقبل کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علا ؤ الدین ،ڈپٹی کمشنر صائمہ احد ،ڈی پی او حسن اسد علوی اور علامہ ظفر اللہ قمر لکھوی نے 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر گورنمنت ماڈل گرلز ہائی سکول کی طالبات نے قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کئے تقریب میں ضلعی افسران ،ممبران پارلیمنٹ کے نمائندوں ،صحافیوں ،تاجروں کے نمائندوں ،عمائدین علاقہ ،وکلاء سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔چوہدری جاوید علاؤالدین ،ڈپٹی کمشنر صائمہ احد اور ڈی پی اور حسن اسد علوی نے کہا کہ یوم پاکستان کی یہ تقریب ہمیں بحثیت قوم خود اعتمادی بخشتی ہے ہمیں بطور ایک پاکستانی اپنی شناخت پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ قوموں کی زندگیوں میں آزمائش ہی انہیں کندن بناتی ہے ہمیں پوری لگن اور محنت سے کام کرنا ہے ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہے تاکہ ہم قوموں کی برادری میں منفرد اور معتبر مقام حاصل کر سکیں ۔ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے تقریب میں شریک طالبات پر زور دیا کہ وہ محنت لگن اور سچ کو اپنا شعار بنائیں اللہ کی رحمت پر بھروسہ رکھیں انشا ء اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی ۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ خطیب علامہ سعید عثمانی نے پاکستان کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کے درجات کی بلندی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی *

یہ بھی پڑھیں  ایک سال میں پاکستانی نوجوانوں کے100 ارب ایس ایم ایس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker