تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:علماء اکرام محرم الحرام میں امن اورامان کی فضا کو قائم رکھنےکےلئےبھرپورکردارادا کریں،،ڈی پی او

وکاڑا(محمد مظہر رشید) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل نے کہا ہے کہ علاء کرام محرم الحرام میں امن اور امان کی فضا کو قائم رکھنے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں،ہمیں شر پسند عناصر کا مل کر مقابلہ کرنا ہے ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی اور ویجلنس سکواڈکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر ظہیر اے ملک ،الحاج صوفی محمد لطیف نقشبندی،قاری محمد اقبال چشتی،حاجی احسان الحق،شہزاد انجم انصاری ،اصغر سہیل،ظفر اللہ قمر لکھوی،قاری سعید عثمانی،عبد المنان عثمانی،صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی،مولانا عبد اللہ یوسف،صدر انجمن تاجران سلیم صادق،چیئرمین اوکاڑا پریس کلب منیر چوہدری،سینئر صحافی حافظ حسنین رضا،اور دیگر ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل نے امن کمیٹی کے اراکین پر زور دیا کہ سابقہ روایات پر عمل کرتے ہوئے امن کی فضا کو مزید پروان چڑھائیں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے تمام مسالک کے علما ء اکرام سے محرم الحرام میں سیکیورٹی کے حوالے سے مشاورت کر لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔اس سال روایتی سیکیورٹی کے طریقہ کار سے ہٹ کر جدید سیکیورٹی نقطہ نظر سے انتظامات کئے گئے ہیں اور سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار بھی جلوسوں میں سیکیورٹی کے پیش نظر موجود ہوں گے تاکہ جلوس میں شامل ہر فرد پر نظر رکھی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈکپ فٹبال : یوراگوئے نے اٹلی کو ہرا دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker