تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: نامعلوم چورکپڑے کی دوکان کے تالےتوڑکردس لاکھ روپے مالیت کاکپڑااورنقدی رقم چراکرلےگئے

وکاڑہ (نمائندہ خصوصی) سی بلاک سکول والی گلی میں نامعلوم چور کپڑے کی دوکان کے تالے توڑ کر دس لاکھ روپے مالیت کا قیمتی کپڑا اور نقدی رقم چراء کر لے گئے ۔تاجروں نے بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف احتجاجاََ ہڑتال کرتے ہوئے دیپالپور وڈ پر ٹائروں کو آگ لگا کر دھرنا دیا پولیس کے اعلی افسران کی طرف سے کاروائی کی یقین دہانی اور ملزمان کو 72گھنٹوں میں گرفتار کرنے کے اعلان پر تاجروں نے اپنا احتجاج عارضی طور پر ختم کر کے دوکانیں کھول دیں ۔تفصیلات کے مطابق سی بلاک اوکاڑہ کے تاجر شیخ غلام رسول کی دوکان پاشا کلاتھ سے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر دس لاکھ روپے مالیت کا قیمتی کپڑا اور نقدی رقم چراء کر لے گئے ۔صبح واردات کا علم ہونے پر تاجروں نے تمام بازار کو بند کر کے پولیس کے خلاف نعرہ بازی کرتے دیپالپور روڈ کو بلاک کر دیا ۔اور بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے ٹائروں کو آگ لگا کے دھرنا دیا ۔اس دوران ڈی ایس پی سٹی ریاض بھٹی موقع پر پہنچے اور تاجروں کو یقین دہانی کروائی کے پولیس ملزمان کو 72گھنٹوں میں گرفتار کر کے واردات ٹریس آوٹ کر لے گی جس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے ۔انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک قدیر کے کہنے پر تاجروں نے ہڑتال ختم کرتے ہوئے دوکانیں کھول لیں ۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت سیاسی لڑائی میں افواج پاکستان کو شامل نہ کرے، موقف پر قائم ہوں: ایاز صادق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker