تازہ ترینعلاقائی

لاہور میں جدید’’اولڈ ایج ہوم‘‘ بلڈنگ کی تعمیر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے:ہارون سلطان

لاہور(میڈیاورلڈلائن)صوبائی وزیر سماجی بہبود سید ہارون سلطان بخاری نے آج مختلف وفود ملاقات میں کہا ہے کہ زمانے کے ستائے بوڑھے لوگوں کو گھر جیسا ماحول اوردیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے 41.326 ملین روپے کی لاگت سے لاہور میں جدید’’اولڈ ایج ہوم‘‘ بلڈنگ کی تعمیر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔میڈیاورلڈلائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر سید ہارون سلطان بخاری نے کہا کہ صوبے کو دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل بنا دیا جائے گا جہاں بچوں سے لے کر بڑوں تک فلاحی منصوبہ جات، ان کی ترقی، خوشحالی اور کامیابی کی دلیل ہو گی۔ اس سلسلہ میں محکمہ سوشل ویلفیئر نے فیصل آباد میں چلڈرن ہوم کا قیام عمل میں لا رہا ہے جہاں بے سہارا یقیم بچوں کی کفالت کی جائے گی اور انہیں تعلیم یافتہ بنا کر معاشرے کا اہم رکن بنایا جائے گا ۔ اس پراجیکٹ پر 67.593 ملین روپے خرچ ہونگے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور میں فقیروں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے اور انہیں ہنر مند بنا کر حلال رزق کمانے کے لئے 62.415 ملین روپے کی لاگت سے ’’بیگرہوم‘‘ کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کو گداگری سے پاک کر دیا جائے گا اور پیشہ ور گداگروں کو ہنر مند بنا کر بہتر معاشرے کا حواب شرمندہ تعبیر کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ’’ اولڈ ایج ہوم‘‘ میں بوڑھوں کے لئے سیر کی جگہ ، ورزش کے آلات ، ٹی وی اور اخبارات بھی ہونگے جہاں وہ گھر جیسا ماحول پا سکیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button