تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:جوان بیٹے نے بوڑھے باپ کو آخری عمر میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورکردیا

ٹیکسلا(نا مہ نگار)جوان بیٹے نے بوڑھے باپ کو آخری عمر میں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا ، نوبت فاقوں پر آگئی، بیٹے نے جائیداد نام کروانے کے بعد اسے لوگوں کا محتاج بنا دیا،وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، وفاقی وزیر ادخلہ سے داد رسی کی اپیل ،تفصیلات کے مطابقواہ کینٹ محلہ منیر آباد کے رہائشی ضعیف العمر شخص محمد دین نے ظل کی داستان سناتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ میرے بیٹے بہو نے باہم صلاح مشورہ ہوکر میرے خلاف جال بنا پہلے مکان اپنے نام کرایا بعد میں مجھے بے یارو مددگار چھوڑ دیا، انکا کہنا تھا کہ بیٹا باہر ملک چلا گیا ،اب میں در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں جوان بیٹے کے ہوتے ہوئے ایک وقت کی روٹی کا محتاج ہوں ،مکان کے نام ہوتے ہی بیٹے بہو کا رویہ تبدیل ہوگیا ،یہ لوگ اکثر مجھے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جسم پر کئی زخم کے نشان ہیں،بوڑھے شخص کا کہنا تھا کہ جائیداد کی منتقلی نے مجھے اس انجام پر پہنچایا ہے انھوں نے حکومت کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ مجھے میرے مکان واپس کرایا جائے ،ابھی میں زندہ ہوں تو مجھے میرا بیٹے نے لوگوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے،بجائے اسکے کہ وہ میرے بوڑ ھاپے کا سہارا بنے الٹا مجھے ہی عتاب کا نشانہ بنایا جارہا ہے،بوڑھے شخص کا کہنا تھا کہ ایسی اولاد سے تو بے اولاد ہی اچھا تھا کم از کم بوڑھاپے میں یہ ازیت تو برداشت نہ کرنا پڑتی ،جن کو اپنا خون پسینا لگا کر جوان کیا لکھایا پڑھایا آج جب انھیں اللہ تعالی نے کوئی مقام دیا تو اپنے ہی بورھے باپ کو جیتے جی مار دیا ،

یہ بھی پڑھیں  گرین پیس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker