تازہ ترینکھیل

کھیلوں کا سب سے بڑا عالمی میلہ آج ختم ہوگا

لندن(نمائندہ سپورٹس)  لندن میں رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ آج دنیا کے سب سے بڑے اسپورٹس فیسٹیول کا اختتام ہوجائے گا۔اولمپکس کا پرچم اگلے میزبان ریوڈی جنیرو کے سپرد کردیا جائے گا۔ لندن اولمپکس کی اختتامی تقریبات میں دنیا بھر کے ایتھلیٹس علمی یک جہتی کا مظاہرہ کرنے کے بعد اپنے اپنے وطن لوٹ جائیں گے۔ اولمپکس کے منتظمین افتتاحی تقریبات کی طرح اختتامی تقریبات کو بھی یادگار بنانے کے لیے پْرعزم ہیں۔ اختتامی تقریبات میں برطانیہ کی موسیقی کو اجاگر کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے میلے کی اختتامی تقریبات لاکھوں ناظرین اپنے ٹی وی کی اسکرینوں پر دیکھ سکیں گےجب کہ اولمپک پارک بھی 80 ہزار سے زائد ائقین سے بھرا ہوگا۔ اختتامی تقریبات میں 3 ہزار اسکول کے بچوں سمیت 4 ہزار 100آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ تقریب کا سب سے ہم جزو اولمپک جھنڈے کی نئے میزبان ریوڈی جنیرو کو منتقلی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  جوڈیشنل کمیشن کی رپورٹ سے منفی سیاست کا خاتمہ ہو گا ؛ فیصل شامی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker