تازہ ترینکھیل

اولمپکس دوسراروز: چین 12میڈلزکےساتھ سرفہرست

لندن (نمائندہ سپورٹس) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں جاری 30ویں اولمپکس مقابلوں کے دوسرے مزید 14طلائی تمغوں کے مقابلہ ہوئےجس میں چین نے میڈلز کی دوڑ میں اپنی برتری برقرار رکھی ۔ چین نے اب تک کل 12میڈلز جیتے ہیں جن میں 6 طلائی، 4 چاندی اور 2کانسی کے تمغے ہیں۔میڈلز کی دوڑ میں امریکادوسرے نمبر پر ہے جس نے 3طلائی، 5چاندی اور 3کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ دوسری جانب عالمی اولمپکس کمیٹی کے مطابق ازبکستان سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹک جمناسٹ لوئیزا گالئیولینا کو ممنوعہ ادویات کے استعمال کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے پر اولمپکس مقابلوں میں شرکت سے باہر کر دیا ہے۔ اتوار کو امریکی کھلاڑی کِم رہوڈ نے سکیٹ شوٹنگ میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ وہ پہلی امریکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے گزشتہ 5اولمپکس میں سکیٹ شوٹنگ میں تمغہ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے بیجنگ اولمپکس میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ کِم نے یہ مقابلہ 99نشانے لے کر جیتا اور ابھی ان کی 7نشانے باقی تھے۔ چین کی وئی نِنگ نے چاندی جب کہ سلواکیا کی ڈانکا برتیکووا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ کِم روڈ نے ڈانکا برتیکووا کا 4 سال پرانا ریکارڈ بھی برابر کیا۔ ہالینڈ کی میریان ووس نے خواتین کی روڈ سائیکلنگ کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر اپنے ملک کے لیے لندن اولمپکس میں پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا۔ اسی مقابلے میں برطانیہ کی لیزی آرمٹسٹیڈ نے بھی اپنے ملک کے لیے پہلا تمغہ چاندی کے تمغے کی صورت میں جیتا۔ کانسی کا تمغہ روس کی اولگا زیبیلین سکایا نے حاصل کیا۔ برطانیہ کے لیے دوسرا تمغہ تیراک ربیکا ایڈلنگٹن نے چار سو میٹر تیراکی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر کے لیا۔ چار سو میٹر میں طلائی تمغہ فرانس اور چاندی کا تمغہ امریکہ نے جیتا۔ لندن اولمپکس کے دوسرے روز قزاقستان کی زلفیا چنشانلو نے 130کلوگرام وزن کے خواتین کے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں 131کلوگرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ حاصل کیا اور عالمی اور اولمپکس دونوں ریکارڈ بھی توڑ دیے۔ چاندی کا تمغہ تائیوان کی شو چنگ ژو نے جبکہ کانسی کا تمغہ مولدووا کی کرسٹینا لوو نے حاصل کیا۔
مردوں کے 67کلو گرام کے جوڈو مقابلے میں جارجیا کے لاشا شوداتواشویلی نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ اسی مقابلے میں ہنگری کی مکلوس انگویری نے چاندی جبکہ کانسی کا تمغہ جاپان کے مساشی ایبینوما اور جنوبی کوریا کے جن ہو چو نے مشترکہ طور پر حاصل کیے۔ شمالی کوریا کی کُم آئی آن نے باون کلوگرام کی کیٹیگری کے جوڈو مقابلوں میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ اسی مقابلے میں کیوبا کی جینٹ برموئی اکوسٹا نے چاندی کا تمغہ جبکہ کانسی کا تمغہ دو کھلاڑیوں اٹلی کی روزیلبا فورسینیٹی اور فرانس کی پریسکیلا نیٹو نے مشترکہ طور پر حاصل کیے۔ چین کی وُو مِن ژیا اور ہی زہی نے مشترکہ طور پر خواتین کی 3 میٹر سنکرونائزڈ سپرنگ بورڈ ڈائیونگ کے مقابلے میں طلائی تمغے جیتے۔ اسی مقابلے میں امریکا کی کیلسی برائنٹ اور ایبیگیل جونسٹن نے چاندی کے تمغے حاصل کیے۔ کانسی کے تمغے کینیڈا کی جینیفر ایبل اور ایمیلی ایمنز کے حصے میں آئے۔ چین کی وینجن گاؤ نے لندن اولمپکس میں دس میٹر نشانہ بازی کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔ فرانس کی سیلین گبرویلے نے اسی مقابلے میں چاندی کا جب کہ ایتھنز کے دوہزار چار کے اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والی یوکرین کی اولینا کوسٹیوچ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ بیڈمنٹن ڈبلز کے مقابلوں میں آج جرمن ٹیم میں مائیکل فوش اور برگٹ مِچلز نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کرس ایڈکوک اور اموگن بینئر کو شکست دی جس کے بعد برطانوی کھلاڑیوں کا اولمپکس سفر ختم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں  پرویز مشرف کی عبوری ضمانت منظور،6 روز کی توسیع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker