سائنس و آئی ٹی

پنجاب یوتھ لیپ ٹاپ فروخت

اگر آپ کو پنجاب حکومت کی جانب سے میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ نہیں مل سکا تو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ، آپ یہ لیپ ٹاپ OLX پر ارزاں داموں خرید سکتے ہیں۔ OLX پر سرچ کرتے ہوئے ہمیں یہ اشتہار نظر آیا ،جس میں بیچنے والے کی جانب سے لیپ ٹاپ 30 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ بھاؤ تاؤ کے بعد ہوسکتا ہے کہ یہ آپکو 27 ہزار روپے میں بھی مل جائے۔اطلاعات کے مطابق پتہ چلا ہے کہ یہی لیپ ٹاپ حفیظ سنٹر لاہور میں 20 ہزار روپے میں بھی دستیاب ہے۔میرا تو خیال ہے کہ آئندہ آنے والے چند دنوں میں OLX اور اسطرح کی دیگر ویب سائیٹس اور دکانوں پر ان لیپ ٹاپس کی فروخت کا خوب کام ہوگا۔ ذرا اندازہ کیجئے کہ صوبے بھر میں 100000 سے زائد لیپ ٹاپ بانٹے گئے اور اب جب یہ مارکیٹ کا رخ کریں گے تو سب کو پیچھے چھوڑ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  شمسی طوفان گزشتہ رات زمین سے ٹکراگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker