پاکستانتازہ ترینکھیل

رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے لندن اولمپکس کا آغاز ہوگیا

لندن(نمائندہ سپورٹس) کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ لندن اولمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نے آنکھیں خیرہ کردیں ۔۔ ڈیوڈ بیکھم اولمپک مشعل ۔۔ اسپیڈ بوٹ میں لے کر اسٹیڈیم  پہنچے۔۔ لیکن الاؤ روشن کرنے کا راز آخری لمحات میں ظاہر ہوا ۔۔ اور سات جونیئر ایتھلیٹس نے الاؤ روشن کیا ۔ اولمپکس کا الائو روشن ہوتے ہی لندن اولمپکس دوہزار بارہ گیمز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔۔۔ برطانیہ کے آل ٹائم اولمپیئن سر اسٹیو ریڈ گریو اولمپک مشعل گراؤنڈ تک لائے ۔۔ جہاں سات نوجوان ایتھلیٹس نے اولمپک الاؤ روشن کیا۔۔ جس کے بعد شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ملکہ برطانیہ سمیت سو سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت موجود تھے۔۔ تقریب میں لیجنڈری باکسر محمد علی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے خصوصی شرکت کی۔۔ تقریب کے دوران ملکہ برطانیہ کی بکنگھم پیلس سے جیمز بونڈ کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں گرائونڈ تک پہنچنے کی فلم دکھائی گئی۔۔ اور برطانیہ کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ اولمپکس مقابلوں میں حصہ لینے والے دوسو سے زائد ممالک کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔۔۔ قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کیے پاکستانی دستے کی قیادت ہاکی ٹیم کے کپتان سہیل عباس نے کی ۔ مارچ پاسٹ کے بعد ملکہ نے مختصر خطاب میں اولمپکس کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا۔۔۔ جس کے بعد شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اولمپکس کے باقاعدہ آغاز کے ساتھ ہی اسپیڈ بوٹ پر سوار برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیہکم مشعل لے کر اسٹیڈیم پہنچے۔۔ اور مشعل آل ٹائم اولمپیئن سر اسٹیو ریڈ گریو کے حوالے کی ۔۔ جس کے  بعد اولمپکس مشعل روشن کر کے گیمز کا باقاعدہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  پشاور: فائرنگ سے اے این پی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker