پاکستانتازہ ترین

ڈسکہ:نوسربازوں کی ایک اورکارستانی،پرانےسکےکوایک روپے کےطورپرمارکیٹ میں پھیلادیا

ڈسکہ( نامہ نگار)نوسر بازوں کی ایک اور کارستانی جعلی کرنسی کے بعد ایک پیسے کے پرانے سکے کو ایک روپے کے سکے کے طور پر مارکیٹ میں پھیلا دیا گیاتفصیل کے مطابق ڈسکہ کے دو شہریوں میجر (ر)اعجاز احمد اور عمیر مرزا نے بتایا کہ خریداری کے دوران ملنے والی ریزگاری کو بعدازاں چیک کیا تو ایک روپے کے سکے کی بجائے ہمیں آج سے کافی عرصہ قبل چلنے والے ایک پیسے کے سکے دیدیئے گئے اعجاز احمد نے میڈیا کو بتایا کہ اگرچہ یہ نامناسب ہے لیکن ایک پیسے کے سکوں نے ہماری بچپن کی یادوں کو تازہ کر دیا ہے بہرحال متعلقہ اداروں کو اس امر کا نوٹس لینا چاہئے کہ یہ سکے کہاں سے آ رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  مسلمانوں کی ازدواجی زندگی اور مغربی معاشرہ!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker