تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ، ون ویلنگ کے خلاف آپریشن ،درجن سے زائد پکڑے گئے

one wealingگوجرانوالہ(مانیٹرنگ سیل) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس گوجرانوالہ ملک خدا بخش اعوان نے کہا ہے کہ ون ویلنگ خطرناک کھیل ہے اس سے انسانی جانوں کا ضیاع ہوتاہے بچوں کی تربیت کیلئے والدین موثر کردار ادا کرسکتے ہیں علاوہ ازیں والدین بچوں کو گاڑیاں چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں اس طرح جان لیوا حادثات پیش آتے ہیں اور معمولی کوتاہی سے قیمتی جانیں تلف ہونے کا خدشہ رہتا ہے آر پی او نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کااحترام کریں اور اپنے بچو ں کو بھی عمل کرنے کی تلقین کریں کیونکہ یہ مہذب قوموں کا شعار ہے ٹریفک قواعد پر عمل پیرا ہوکر وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ حادثات کی روک تھام بھی ممکن ہے دریں اثنا آر پی او کی ہدایت پرچیف ٹریفک آفیسر انتصارحسین جعفری نے ڈی ایس پی ٹریفک غلام عباس کی نگرانی میں ون ویلنگ روکنے کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے‘ ٹریفک وارڈنز نے ون ویلنگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گذشتہ روز11 چالان کئے۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی کے سینئر صحافی و بزنس مین حاجی خالد محمود کے والد محترم حاجی محمد رفیق قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker