تازہ ترینعلاقائی

ون ویلنگ پرقابو پانے کے لیئے 13 اور14 اگست کو خصوصی سکواڈ تشکیل

one wealingراولپنڈی (مانیٹرنگ سیل) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے پاکستان کے قومی دن 14 اگست کو یومِ آزادی کے موقعہ پر راولپنڈی شہر میں ون ویلنگ اور کا ر سکیٹنگ کی روک تھام کے لیئے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیئے۔ون ویلنگ اور کا ر سکیٹنگ کرنے والے منچلوں کے خلاف مقدمات درج کرا کر پابند سلاسل کرنے ا ور ان کے موٹر سائیکل اور گاڑیاں قبضے میں لینے کے احکامات جاری۔اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسرسید اشتیا ق حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان کے قومی دن کے مو قعہ پر کچھ نوجوان ون ویلنگ اور کار سکیٹنگ جیسے جان لیوا کھیل کا کرتب دیکھانے کی کو شش کرتے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے خطرناک قسم کے حادثات کا شکار ہوتے ہیں جس سے لاتعداد نوجوان زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں یا ہمیشہ کے لیئے معذور ہو جاتے ہیں ۔اس لیئے ٹریفک پولیس راولپنڈی نے نوجوانوں کی قیمتی جانوں کو بچانے اور ون ویلنگ اور کار سکیٹنگ پر موثر انداز سے قابو پانے کے لیئے راولپنڈی شہر میں 13 اور14 اگست کو خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیئے ہیں خصوصی سکواڈ ناکہ بندی کر کے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف ایکشن لے گا اور کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقعہ پر ون ویلنگ کار سکیٹنگ کرنے والے منچلوں کے خلاف ٹریفک پولیس سخت ایکشن لیتے ہوئے ون ویلرز اور کار سکیٹنگ کرنے والے کو جیل بھیج دے گی ۔چیف ٹریفک آفیسر نے واڈنز افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ان ایام میں نہایت چوکس اور الرٹ رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں اور ون یلنگ اور کار سکیٹنگ کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے اس پر قابو پائیں اور کسی قسم کی کوئی رعایت نہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں  مطالبات نہ مانےتو27 دسمبر کو نواز حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان کریں گے،خورشید شاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker