تازہ ترینعلاقائی

کوٹ رادھاکشن:طالبات کو آن لائن جاب دلوانے کاجھانسہ دے کر 66500روپے بٹورلیے

کوٹ رادھا کشن(نمائندہ پاک نیوز) کوٹ رادھا کشن( FAI)آن لائن جاب دلانے کا جھانسہ دے کر لوٹ مار کرنے والے گروہ کا سرغنہ عبدالحمید برے نتائج کی دھمکیوں پر اتر آیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں ٹھیکیدار کی نگرانی میں چلنے والے ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس کے ایک انسٹرکٹر نے پی جی ڈی (آئی ٹی ) کورس کرنے والی طالبات کو آن لائن جاب دلوانے کا جھانسہ دے کر 66500روپے بٹور لیے۔
طالبات کے حلفیہ بیانات کے مطابق انسٹرکٹر عبدالحمید نے سات طالبات سے فی کس ساڑھے نو ہزار روپے بٹور کر انہیں چونیاں شہر میں اپنے ایک دوست کے ڈرائنگ روم میں جسے تربیتی مرکز کا نام دیا گیا اپنے شاگردوں کے ذریعے آن لائن جاب کے بارے میں لیکچرز کا اہتمام کیا ۔ طالبات کے بیان کے مطابق اس مصنوعی تربیتی مرکز میں انہیں آن لائن جاب کے بارے میں پڑھانے کی بجائے ادھر ادھر کی کہانیاں سنائی جاتی رہیں۔ اعتراض کرنے پر لڑکیوں کو خاموش رہنے کی ہدایت کی جاتی ۔
تربیتی کورس مکمل ہونے کے بعد آج تک وعدہ کے مطابق طالبات کو آن لائن جاب دلوائی گئی اور نہ ہی ویزہ کارڈ دیئے گئے ۔ ٹیلی فون پر رابطہ کرنے پر انہیں خاموش رہنے کا درس دیا گیا ۔طالبات کے بیان کے مطابق عبدالحمید (03004410839)کے پارٹنر عظیم نامی شخص کا فون نمبر 03006540732 ہے جب آن ائن جاب کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا میرالاکھوں کا نقصان ہو چکا ہے اور تم جاب مانگ رہی ہو۔ جبکہ عبدالحمید سے رابطہ کرنے پر خطرناک نتائج کی دھمکیاں ملیں ۔ طالبات نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور سے التجا کی ہے کہ عبدالحمید نامی شخص جس کی بیگم گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹرادھا کشن میں عارضی بنیادوں پر فزکس کی لیکچرر ہے کے خلاف فوری ایکشن لے کر ہم غریب لڑکیوں کی رقوم واپس دلوائی جائیں۔طالبات کا کہنا ہے کہ ہم غریب خاندانوں کی لڑکیاں ہیں ایک ڈاکو نما استاد عبدالحمید کے جھانسے میں آکر رقوم گنوا بیٹھیں۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد یونائٹیڈ نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے شکست دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker