پاکستانتازہ ترین

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس 19 اگست کو طلب

اسلام آباد(پاک نیوز) اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا اجلاس 19 اگست کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کریں گے۔آل پارٹیز کانفرنس دن گیارہ بجے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگی۔ اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اجلاس میں کشمیر کی صورتحال پر غور اور مسئلہ کشمیر پر اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ناکامی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ مشترکہ طور پر آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker