تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:فیاض احمد غوری نےجناح سٹیڈیم میں پنجاب سپورٹس یوتھ فیسٹول 2012کاافتتاح کردیا

اوکاڑا﴿بیورورپورٹ﴾ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صحت ، تعلیم اور سپورٹس کے شعبہ میں جسطرح نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے شاندار مستقبل کیلئے مواقع فراہم کئے ان کارناموں کو سنہری حروف میں لکھا جانا بہت ضروری ہے اورپنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول 2012 کے اجرائ سے نا صرف ضلع بلکہ یونین کو نسل اور محلہ کی سطح سے کھیلوں میں نمایاں کار کردگی دکھانے والے نوجوانوںکوبھی پزیرائی حاصل ہوگی۔ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی فیاض احمد غوری صدر سٹی مسلم لیگ ﴿ن﴾ اوکاڑا نے جناح سٹیڈیم میں پنجاب سپورٹس یوتھ فیسٹول 2012کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جاوید اقبال نے ضلع اوکاڑا میں منعقد ہونے والی کھیلوں کے انتظامات پر روشنی ڈالی۔ ابتدائی طورپر چھ یونین کونسلوں کی کرکٹ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیاجس میں نوجوان کھلاڑیوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا#

یہ بھی پڑھیں  پاکستان، انگلیںڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائیگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker