پاکستانتازہ ترین

نواز شریف اور حزب اختلاف نے بلا تاخیر انتخابات کا مطالبہ کر دیا

1-16-2013_84047_lلاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سربراہ نے کہا ہے کہ تمام قومی قائدین الیکشن کمیشن پراعتمادکرتے ہیں،الیکشن کمیشن کومتنازع بنایاجارہاہے،رائے ونڈ میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد مشترکہ پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے10نکاتی مطالبات پیش کرتے ہو ئے حکومت سے بلا تاخیر عام انتخابات کے انعقاد کا جامع اور دو ٹوک اعلان کا مطالبہ کیا ،نگراں حکومت کے قیام اور انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے ۔ان کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ ایساالیکشن کمیشن تشکیل دیاگیاہے جس پرسب کواعتمادہے،ہرسیاسی تبدیلی منصفانہ اورآزادانہ انتخابات کے ذریعے آئیگی۔مرکزی اورصوبائی نگراں حکومتوں کیلئے دائرہ مشاورت وسیع کیاجائے،انتخابات میں عوام کوبلاخوف وخطراپنی رائے کاموقع دیاجائیگا،عوامی رائے کاراستہ روکنے والے عناصرکوروکاجائیگا،آئین پرحملہ کرنیوالوں کی بھرپورمزاحمت کی جائیگی،تمام قومی معاملات آئین کے مطابق طے کیئے جانے چاہیں،ایسے تمام اقدامات سے گریزکیاجائے جنکی آئین میں گنجائش نہیں،عوام کودرپیش مسائل کے حل کیلئے آئندہ بھی مشاورت کرتے رہیں گے،جمہوری عمل کے تسلسل اوربروقت منصفانہ انتخابات کیلئے مشاورت جاری رہے گی،عوام کودرپیش مہنگائی،بیروزگاری،گیس وبجلی بحران کاموٴثرحل تلاش کیاجائے،صدرزرداری سے استعفیٰ مانگاجائے تودوبارہ پیپلزپارٹی اپناصدردوبارہ لے آئے گی،کیاصدرزرداری سے استعفیٰ لے کرپی پی کادوسراصدر5سال کیلئے منتخب کرالیاجائے ان کا کہنا ہے کہ صدرآصف زرداری کے استعفے کامشترکہ مطالبہ مک مکے کاسوداہے،میاں نواز شریف نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق ہے کہ ایسے مطالبات سے اجتناب کیا جانا چاہئے جس کی آئین میں گنجائش نہیں

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل کے نواحی علاقہ مندہ خیل میں گھریلو ناچاکی پر فائرنگ کر کے چچا نے اپنی بھتیجی اور بھابھی کو قتل کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker