پاکستانتازہ ترین

اپوزیشن جماعتوں کا ٹرین مارچ

TrainMarch0313-Lpicاپوزیشن جماعتوں (مانیٹرینگ سیل)کا کراچی سے اسلام آباد ٹرین مارچ چلنے کو تیارہے۔ کینٹ اسٹیشن پر سینکڑوں شرکاء جمع ہوگئے، شرکاء کو علامہ اقبال ایکسپریس سے کراچی سے راولپنڈی روانہ ہونا ہے ٹرین مارچ کا مختلف اسٹیشنز پر استقبال بھی کیا جائے گا۔ٹرین مارچ کے شرکاء بدھ کے روز اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر احتجاج کریں گے، شرکاء میں جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام، مسلم لیگ ن ،سندھ ترقی پسند پارٹی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، مسلم لیگ فنکشنل،عوامی مسلم لیگ اور جمعیت علمائے پاکستان کے کارکنان شریک ہیں۔کینٹ اسٹیشن پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اسد اللہ بھٹو مفتی عثمان خان، محمد حسین محنتی ،گلزار سومرواور دیگر نے کہا کہ کراچی میں حلقہ بندیوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا جائے،الیکشن کمیشن حکومتی جماعتوں کا ساتھ نہ دے،انہوں نے کہا کہ شرکاء الیکشن کمیشن کو مجبور کریں گے کہ وہ حلقہ بندیاں کرے۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker